مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد صہیونی حکومت نے ایران پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایرانی نمائندے نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی صہیونی الزامات کا جواب دیا ہے۔ یہ ڈرون حملہ حزب اللہ کا اپنا اقدام ہے جس سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بقائی نے بھی صہیونی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صہیونی حکومت کی بنیادیں جھوٹ اور حقائق میں تحریف پر مبنی ہیں۔
آپ کا تبصرہ